: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
برسلز،22مارچ(ایجنسی) یلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منگل کی صبح تباہ کن بم دھماکوں کے بعد ڈنمارک ،سویڈن اور فن لینڈ میں ہوائی اڈوں پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ فرانس نے اپنے ٹرانسپورٹ سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے مزید سولہ سو پولیس اہلکار تعینات کردیے ہیں۔ برسلز میں ہوائی اڈے اور یورپی یونین کے اداروں کے نزدیک واقع ایک میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکے ہوئے ہیں۔ان میں اٹھائیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے
ہیں۔ان بم دھماکوں کے بعد بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح تین سے بڑھا کر چار کردی ہے۔برسلز میں تمام ٹرانسپورٹ نظام بند کردیا گیا ہے جس سے شہر میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ ڈینش پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوپن ہیگن کے ہوائی اڈے اور دوسرے اہم مقامات پر اپنی نفری بڑھا دی ہے۔ کوپن ہیگن میں گذشتہ سال فروری میں ایک تقریب میں فائرنگ اور ایک یہودی صومعے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ان دونوں واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔